۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید علی جعفر شمسی

حوزہ / پاکستان کے شہر ملتان میں امام بارگاہ سید جمال شاہ والا میں سات محرم الحرام کی منعقدہ مجلس عزاء میں نمائندہ قائد محترم ملت جعفریہ پاکستان اصفہان مولانا سید علی جعفر شمسی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر ملتان میں امام بارگاہ سید جمال شاہ والا میں سات محرم الحرام کی منعقدہ مجلس عزاء میں نمائندہ قائد محترم ملت جعفریہ پاکستان اصفہان مولانا سید علی جعفر شمسی نے خطاب کے دوران کہا: دشمن کی جانب سے مومنین بالخصوص نوجوانوں کے ذہن خراب کرنے کے لئے کہا جاتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کو خود شیعوں نے مارا اور اب شیعہ ہی ان پر ماتم کرتے ہیں۔۔!!

انہوں نے کہا: یہ غلط بات پھیلانے والے کا مقصد تو سمجھ میں آتا ہے کہ اسے ذکر حسین نہیں پسند اور ان الفاظ سے وہ اپنے تئیں شیعوں کی حوصلہ شکنی کی ناکام کوشش کرتا ہے لیکن یہ جو اس بات کو مان بیٹھا ہے اس سے بڑا احمق کوئی نہیں۔

مولانا جعفر شمسی نے مزید کہا: ایسے مسائل پر ہم میں سے جو سن کر چپ سادھ بیٹھا ہے اسے بھی معلوم ہونا چاہیے کہ یہاں خاموشی جرم ہے۔ دنیائے جہان کو معلوم ہونا چاہیے کہ اہل تشیع وہ واحد مذہب ہے جس نے عالم انسانیت تک مقصد حسین پہنچانے میں کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن اہل تشیع کو من گھڑت الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .